بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز بنگلہ دیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھ لیں:آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں مدمقابل آئیں تھی جہاں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا تھا۔





