خیبرپختونخوا حکومت نے نوشہرہ میں اسپورٹس کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

نوشہرہ:خیبرپختونخوا حکومت نے نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید اسپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

سنگِ بنیاد کی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی اشفاق احمد نے شرکت کی اور باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا ہر ضلع میں کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اسپورٹس کمپلیکس قائم کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سمت دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے وفاق کی سابقہ فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کردی

ایم پی اے اشفاق احمد نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ صرف کھیلوں کی سہولت تک محدود نہیں رہے گا بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top