اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے نوشہرہ میں اسپورٹس کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔





