اسلام آباد:وزرات قانون نے چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزرات قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر: تحصیل برمل میں 8 جولائی کو ایک روزہ کرفیو نافذ
جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹی جاری ہوا ہے،اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔





