جنوبی وزیرستان لوئر: تحصیل برمل میں 8 جولائی کو ایک روزہ کرفیو نافذ

وانا ( نورعلی )ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق تحصیل برمل میں کل 8جولائی مکمل کرفیو نافذ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق یہ اقدام علاقے میں درپیش سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اُٹھایا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق راغزئی بازار ،خامرنگ ،شولام بازار صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے، اور کسی بھی قسم کی آمدورفت یا تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق خامرنگ، شولام اور راغزئی روٹ پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے دوران شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں فورسز سے کم از کم 50 میٹر کے فاصلے پر کھڑی کریں۔

نوٹیفیکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اور وہ افراد جنہیں باقاعدہ اجازت نامے جاری کئے گئے ہیںانہیں اس کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Scroll to Top