خانہ کعبہ کی اندرونی دیوار وں اور فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

خانہ کعبہ کی اندرونی دیوار وں اور فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کے موقع پر بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر شرکا نے 40لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا اور نوافل ادا کیے ۔

غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوئوں سے بیت اللہ کو معطر بھی کیا گیا ۔اس سالانہ تقریب میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں ۔

گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام ، اہم شخصیات اور غیر ملکی سفرا بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

Scroll to Top