اسلام آباد :افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزے جاری کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے مزید دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار اہلکار کرپشن اور ویزے کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائے گئے۔ اس سے قبل اسی کیس میں چار اہلکار پہلے ہی حراست میں لیے جا چکے تھے، جس کے بعد گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
ہم نیوز ذرائع کےمطابق ملزمان نے رشوت کے عوض جعلی دستاویزات پر افغان شہریوں کو ای ویزے جاری کیے۔ مزید انکشافات آئندہ دنوں میں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ حالات میں تحریک انصاف کی کامیابی ممکن نہیں، شیر افضل کا انکشاف
ایف آئی اے نے تمام گرفتار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔





