بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز مکمل کرنے سے قبل آخری اوور میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فخر زمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عباس آفریدی نے 22 اور محمد نواز نے 17 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ہی عبور کر لیا، میزبان ٹیم نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا نے کی، دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، وکٹ کیپر محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بنگلہ دیشی سکواڈ میں لٹن داس، تنزید حسن تمیم، پرویز حسین ایمون، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، جاکر علی انک، شمیم حسین پٹواری، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، شاک مہدی حسن، نسوم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شوریف الاسلام، تنزیم حسن ساکب اور محمد سیف الدین شامل تھے۔





