ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 سال کی عمر میں بنجی جمپنگ کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

انڈونیشیا :نامور اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 برس کی عمر میں بنجی جمپنگ کا خطرناک تجربہ کیا ہے، جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ روایت سے ہٹ کر مختلف ایڈونچر کھیلوں جیسے بنجی جمپنگ، کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بالی کے ساحل پر 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا نے مشہور زمانہ سی ڈی 70 کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

یہ ان کا ایڈونچر کھیلوں کا دوسرا تجربہ نہیں ہے، گزشتہ سال وہ یوگنڈا میں 165 فٹ کی بلندی سے بھی بنجی جمپنگ کر چکے ہیں۔

بنجی جمپنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں شخص ایک مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ کسی بلند مقام سے چھلانگ لگاتا ہے اور رسی کی مدد سے جھولے کی مانند حرکت کرتا ہے۔

Scroll to Top