کیا آپ بھی سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں ؟ اما م کعبہ نے خبردار کردیا

کیا آپ بھی سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں ؟ اما م کعبہ نے خبردار کردیا

مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ یاسر الدوسری نے اپنے خطبہ جمعہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے یا خریدے گئے اکائونٹس کے ذریعے جعلی فتوے اور من گھڑت بیانات معاشرے میں فساد اور علما کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ الدوسری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کی گئی ہر بات کا جواب روز قیامت اللہ کے حضور دینا ہوگا ، انہوں نے ایسے اکائونٹس کو خطرناک قرار دیا جو دانستہ طورپر جھوٹ پھیلا کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز کا غلط استعمال اب لوگوں کوقریب لانے کے بجائے تنہائی ، حسد اور ناشکری کو فروغ دے رہا ہے ۔ سوشل میڈیا جعلی زندگیوں اور بے جاتقابل کا ذریعہ بن چکا ہے جو روحانی ومعاشرتی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے ۔

امام کعبہ نے جعلی فتوے اور علما کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو اسلام دشمن مہم کا حصہ قرار دیا اورمسلمانوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی ۔

Scroll to Top