اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ مکمل تباہ ہو چکا ہے اور وہاں سے اسرائیلی فوجیوں کا فوری انخلا ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ امدادی سامان کی بحالی بھی لازمی ہے تاکہ قیدیوں اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
عاصم افتخار نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس کے باعث بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میری صدارت میں پاک بھارت جنگ سمیت پانچ بڑے عالمی تنازعات رکے، ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستان کی طرف سے یہ بیان غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش اور فوری کارروائی کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔





