واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر مکمل قبضے کے معاملے کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے اور اپنی حکومت کی توجہ فلسطینی محصور علاقوں میں خوراک کی فراہمی پر مرکوز رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ باقی معاملات اسرائیل کے اختیار میں ہیں اور ان کی حکومت غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا جبکہ عرب ممالک مالی امداد فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حال ہی میں سینیئر سکیورٹی حکام سے ملاقات کی ہے جہاں غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی حمایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں، جس میں ایسے علاقوں پر بھی حملے شامل ہیں جہاں ممکنہ طور پر یرغمالی موجود ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کو امریکی نگرانی میں لانے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے تاکہ غزہ میں انسانی بحران کو کم کیا جا سکے۔





