افغان شہریوں کے انخلا کی حتمی تاریخ مقرر، یکم ستمبر آخری دن قرار

افغان شہریوں کے انخلا کی حتمی تاریخ مقرر، یکم ستمبر آخری دن قرار

حکومت پاکستان نے پی او آر اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو یکم ستمبر 2025 تک ملک چھوڑنے کی حتمی مہلت دیدی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اب صرف 26 دن باقی ہیں، جس کے بعد بغیر قانونی دستاویزات کے مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کا مستقل حل نکالنا اور پاکستان میں قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ’’پی او آر کارڈ ہولڈرز اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو یکم ستمبر تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ مقررہ تاریخ کے بعد ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

واپسی کے دوران انسانی ہمدردی کا خیال
حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی یا زبردستی کا رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔ واپس جانے والوں کے لیے خوراک، طبی سہولیات اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حکام کی اپیل
متعلقہ اداروں نے کارڈ ہولڈر افغان شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top