ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج 07 اگست 2025 بروز جمعرات کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق کرفیو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مؤثر رہے گا۔
کرفیو کے دوران تمام تر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی جب کہ برمل کی حدود میں آنے والے تمام بازار اور مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گے، جن میں رغزئی بازار ،خمرنگ شولام تا وانا شامل ہیں ۔
صرف ہنگامی صورتحال میں، پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی پیشگی اجازت کے بعد، شناختی کارڈ اور متعلقہ دستاویزات جمع کروا کر سفر کی اجازت دی جائے گی۔
عوام الناس کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی نظر آنے پر اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا خانزیب واقعہ کے روز پی ٹی آئی کے منتخب اراکین میوزک نائٹ منانے میں مصروف تھے، ثمر ہارون بلور
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر ضروری حرکت سے گریز کریں۔





