ایبٹ آباد کے دو بڑے رہنماؤں اور ان کے فیصلوں نے ہر کسی کو حیران و پریشان کر دیا

ایبٹ آباد ( حمد اللہ خان ) ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ شہلا بانو نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ نے کیا۔

اس موقع پر شہر میں گوشت کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران سیدہ شہلا بانو نے محکمہ فوڈ کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے ایسے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ نے یقین دلایا کہ گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوامی مفاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ریسکیو سوات کا زمرد کان آپریشن کامیابی سے مکمل، چار افراد بخیر و سلامتی نکال لیے گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے تاکہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی مناسب قیمتیں اور فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے بھی سیدہ شہلا بانو کے دورے اور مہنگائی کے خلاف مؤثر اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

Scroll to Top