محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار،کشمیر اور ان کے گردونواح میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔
اسلام آباد اورنواحی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ رات کے دوران آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کا امکان ہے، مگر شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ان کے گردونواح میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے اکثر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ رات کے وقت راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل
سندھ میں زیادہ تر علاقوں کا موسم گرم اور حبس بھرا ہوگا، تاہم کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں جزوی بادل چھائے رہیں گے اور کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔





