پاکستانی اداکار فواد خان کی متنازع بالی ووڈ فلم "ابیر گلال" کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

پاکستانی اداکار فواد خان کی متنازع بالی ووڈ فلم “ابیر گلال” کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی فنکارہ وانی کپور کی مشترکہ فلم “آبیر گلال” کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران متنازع ہونے والی فلم ابیر گلال کی ریلیز روک رو دی گئی تھی، فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی فنکارہ وانی کپور مرکزی کردار تھے۔

تقریباً نو سال بعد فواد خان کی بھارت میں واپسی فلم ابیر گلال کے ذریعے ممکن ہونے جا رہی تھی جس میں وہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز روک دی گئی۔

اسی دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فواد خان پر تنقید بھی کی گئی کہ انہوں نے بھارت کے خلاف کوئی سخت مؤقف اختیار نہیں کیا جبکہ وانی کپور نے ان کے ساتھ اپنی تمام تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دی تھیں۔

اطلاعات ہیں کہ فلم کا نام بدل کر ابیر گلال رکھ دیا گیا ہے اور یہ پروجیکٹ ایک بار پھر سرخیوں میں آ چکا ہے، فلم کو بھارت کے سوا دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسان یا مشین؟ چین میں 2025 کے روبوٹس دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

فلم “ابیر گلال” 29 اگست 2025 کو عالمی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی بالکل ویسے ہی جیسے فلم “سردار جی 3” کو بین الاقوامی سطح پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

Scroll to Top