علی امین گنڈاپور کی حکومت کتنے دنوں کی مہمان؟ ارباب خضرحیات کا تہلکہ خیز دعویٰ

علی امین گنڈاپور کی حکومت کتنے دنوں کی مہمان؟ ارباب خضرحیات کا تہلکہ خیز دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور جلد ہی اس کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔

ارباب خضرحیات نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی دہرا رہی ہے، پی ٹی آئی کا 14 اگست کو احتجاج کا اعلان ملک کے خلاف سازش ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر اقدام ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے اور وہ خیبرپختونخوا حکومت کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کھل کر مودی اور پی ٹی آئی قیادت کو نشانے پر رکھ لیا

ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کی چارج شیٹ تیار کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے اور اس کا قصور وار وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کی حکومت ہے۔

Scroll to Top