نئی دہلی: بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انڈین ایئرمارشل کے حالیہ دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، جس میں پاکستان کے جہاز گرائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
ساہنی نے کہا ہے کہ اس دعوے کی کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں اور یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پاکستان کے کون سے جہاز نشانہ بنائے گئے۔
پراوین ساہنی نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعی پاکستان کے جہاز مار گرائے گئے ہوتے تو پھر تین ماہ تک عالمی برادری اور میڈیا اس خبر سے کیسے بے خبر رہ سکتا ہے؟
انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ بھارتی وزارت دفاع کی 9 اگست کی پریس ریلیز میں بھی اس دعوے کا کوئی ذکر شامل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ انڈین ایئرمارشل نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے متعدد طیارے مار گرائے گئے ہیں، مگر دفاعی تجزیہ کار اور میڈیا حلقوں میں اس دعوے پر شک اور سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
پراوین ساہنی کے مطابق دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنا بھارتی دعوے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے اور اس سے متعلق تحقیقات کی ضرورت ہے۔





