مولانا فضل الرحمٰن کی اپوزیشن لیڈرز کےلیے پی ٹی آئی کی حمایت

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی مشاورت میں تیزی آئی ہے اور اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمٰن سے دو مرتبہ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پارلیمانی صورتحال، سیاسی امور اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس معاملے پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز کے لیے ان کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

مولانا کا مؤقف ہے کہ ایوانوں میں اپوزیشن کا کردار پی ٹی آئی کے حصے میں آتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمان میں اپوزیشن متحد ہو کر مؤثر کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ: دریائے کابل میں نہانے پر 15 نوجوان گرفتار، مقدمات درج

ان کے مطابق ملک کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کے لیے ایک وسیع تر قومی مکالمہ ناگزیر ہے۔

Scroll to Top