سپریم کورٹ سے آٹھ مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجود بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی رہائی ابھی ممکن نہیں ہو سکی ہے کیونکہ راولپنڈی، اٹک، حسن ابدال اور ٹیکسلا کے 43 مقدمات میں ابھی ضمانتیں باقی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ سال ستمبر، اکتوبر اور 26 نومبر کو راولپنڈی اور اٹک میں مجموعی طور پر 43 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ان میں سے ایک مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں پولیس اہلکار کے قتل کا بھی شامل ہے جس میں بانی پی ٹی آئی نامزد ملزم ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بھی کیسز زیر سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کی بونیر آمد، سیلاب متاثرین میں نقد رقم اور امدادی سامان تقسیم کیا
واضح رہے کہ عمران خان کی نو مئی کے 12 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے ضمانتیں پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں جبکہ راولپنڈی کے 8 مقدمات میں وہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھی ہیں۔





