عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ یوکرین کی جانب سے روسی توانائی تنصیبات پر حملوں میں شدت اور اس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران روسی تنصیبات پر مسلسل حملوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کے تسلسل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جس کا براہ راست اثر قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

عالمی منڈی میں!برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 3 سینٹ (0.04 فیصد) اضافے کے بعد 67.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) فیوچرز کی قیمت 7 سینٹ (0.11 فیصد) بڑھ کر 63.73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین-روس تنازع کے اثرات اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال عالمی سپلائی چین پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ، پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں پر بھی براہ راست اثر ڈالتا ہے۔ پاکستان میں بھی مستقبل قریب میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے، جس پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں۔

Scroll to Top