آئی فون 17 سیریز میں شامل ہوگا آئی فون 17 ایئر، صارفین کے لیے خوشخبری

ایپل نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر 2025 کو کیلیفورنیا کے اپنے ایپل پارک ہیڈکوارٹر میں ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گا، جہاں آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔

اس نئی سیریز میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس کے علاوہ کمپنی کا سب سے پتلا ماڈل، آئی فون 17 ایئر شامل ہوگا، جو آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق آئی فون 17 ایئر کی موٹائی صرف 5.5 سے 5.65 ملی میٹر ہوگی اور اس کا وزن تقریباً 145 گرام ہوگا، جو اسے ایپل کا سب سے ہلکا فون بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کمپنی کا آئی فون 17 اور نئی واچز کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

یہ فون 6.6 انچ کے ڈسپلے اور 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہوگا، جسے iOS 26 کے جدید فیچرز کی مدد سے زیادہ دیر تک چلایا جا سکے گا۔ فون کے عقب میں 48 میگا پکسل کا سنگل کیمرا دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ آئی فون 17 ایئر میں روایتی سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگا بلکہ ای سم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ ایپل کے اس ایونٹ سے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اور بہتر تجربے کی توقع ہے۔

Scroll to Top