پشاور: جعلی دستاویزات بنوانے کی کوشش پر 5 افغان شہری گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے کی کوشش کرنے والے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار افراد میں نور احمد، حسیب اللہ، یار محمد، عبدالرحیم اور محمد حبیب شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان کے شہر مزار شریف سے ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پشاور سے گرفتار کیے گئے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان بغیر قانونی اجازت کے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے یہاں قیام کے لیے کوئی قانونی دستاویزات بھی فراہم نہیں کیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد ایک ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کا مقصد پاکستان میں جعلی یا غیر قانونی طریقے سے سفری دستاویزات حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور کا تاحال پاسپورٹ بلاک ہونے کا انکشاف

حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق جلد سامنے آئیں گے۔

Scroll to Top