سونے کی قیمت کو پر لگ گئے! نئی قیمت کیا ہے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آ گئی

سونے کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

دنیا بھر کی منڈیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آج پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 388,100 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3,514 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 332,733 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اب 4,358 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 3,654 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Scroll to Top