خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے 428 افراد جاں بحق، 127 زخمی اور ہزاروں گھر و دکانیں متاثر ہوئیں۔
صوبائی حکومت نے 4 ارب روپے سے زائد رقم پی ڈی ایم اے کو جاری کی ہے، جس سے ورثاء، زخمیوں، گھر اور دکان مالکان کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جہاں 251 افراد ہلاک، 44 زخمی، 956 گھر اور 973 دکانیں متاثر ہوئیں۔ بونیر میں متاثرین کو 1 ارب 210 ملین روپے سے زائد معاوضہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مردان میں ویزا مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ
صوبائی حکومت علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ دیگر متاثرہ اضلاع میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔





