پشاور اور ایبٹ آباد کے عدالتی افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان اضلاع کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شام کے اوقات میں عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
ان عدالتوں کا وقت دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگا۔
مراسلے کے مطابق، ان عدالتوں میں خاص طور پر رینٹ اور فیملی کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ منشیات کے مقدمات میں خواتین اور نابالغ ملزمان کے کیسز بھی سنے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
علاوہ ازیں، وہ منشیات سے متعلق کیسز بھی شامل ہوں گے جن میں سزا کی حد سات سال سے کم ہو۔





