پاکستان اور ہانگ کانگ نے قانونی اور ریگولیٹری تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدہ کیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران وفاقی سیکریٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری انصاف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک قانونی امور میں تعاون اور صلاحیت سازی پر اتفاق کریں گے۔ ہانگ کانگ پاکستان کو ثالثی اور متبادل تنازعات کے حل میں تربیت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن میں بھی مشترکہ تعاون شامل ہے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان عدالتی نظام کو مضبوط بنانے اور تجارتی و قانونی معاملات میں شفافیت بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔





