پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر رک نہ سکی، جہاں آٹے کے بعد دال، چاول اور سبزیوں کی قیمتیں بھی شدید بڑھ گئی ہیں۔
ٹماٹر کی قیمت ڈبل سنچری کراس کر گئی اور فی کلو 200 روپے تک پہنچ گئی۔
ادھر ادرک کی قیمت 500، لہسن 400، دال چنا 320، چاول 350، چینی 190 اور گھی کی قیمت 480 سے 550 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلوگرام فائن آٹے کا تھیلا 2500 روپے جبکہ مکس آٹا 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی بنا پر پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل
مہنگائی کی اس رفتار نے عام عوام کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔





