بیرسٹرسیف کا آٹے کی مہنگائی پر ذخیرہ اندوزوں پر الزام، صحافیوں سے شکوہ بھی کر دیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، صوبائی حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مصنوعی بحران اور ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔

ان کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کی، جس سے آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں مہنگائی کا راج، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

مشیر اطلاعات نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا صحافی جتنی ٹینشن دیتے ہیں، لگتا ہے مجھے اپنے دفتر میں سٹریس سنٹر قائم کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالیہ سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، لیکن وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top