کاٹلنگ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ملاوٹ مافیا بے نقاب

مردان: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کاٹلنگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے 1000 کلوگرام ملاوٹ شدہ گڑ برآمد کر لیا۔ کارروائی اے ڈی رقیہ نواز کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران 500 کلو ناقص گڑ اور 100 کلو چینی بھی بحق سرکار ضبط کر لی گئی۔

حکام کے مطابق یہ گڑ غیر معیاری طریقے سے تیار کر کے مقامی مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

فوڈ سیفٹی افسر رقیہ نواز کا کہنا تھا کہ گڑ تیار کرنے والے گھر کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، جبکہ ناقص صفائی اور خراب معیار کی بنیاد پر کاٹلنگ کی ایک بیکری کو بھی سیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹرسیف کا آٹے کی مہنگائی پر ذخیرہ اندوزوں پر الزام، صحافیوں سے شکوہ بھی کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، اور کسی کو بھی مضر صحت اشیاء کی تیاری یا فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top