جنوبی وزیرستان وانا میں ایف سی ساوتھ کے زیر اہتمام تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد

جنوبی وزیرستان (وانا) ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساوتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں ایک شاندار اور تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل ایف سی ساوتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ نوجوانوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی توانائیاں تعلیم، کھیل اور فلاحی سرگرمیوں میں صرف کریں گے۔

یوتھ کنونشن کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

انسپکٹر جنرل ایف سی ساوتھ نے اس موقع پر اہم اعلانات بھی کیے، جن میں انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل کو 30 ستمبر 2025 تک تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی منائی جا رہی ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہونہار طلباء کو آرمی چیف ایجوکیشن پیکیج کے تحت آرمی پبلک اسکولز میں تعلیمی مواقع دیے جائیں گے، جب کہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز کورسز اور طلباء و طالبات کے لیے گرینڈ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔

مقامی عمائدین اور شرکاء نے ایف سی ساوتھ اور پاک فوج کی جانب سے خواتین کی تعلیم، فلاحی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Scroll to Top