وفاقی حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی اور فراڈ سے بچانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے مؤثر ہے اور اسے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد غیرمصدقہ اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے زائرین کو دھوکا دہی سے محفوظ رکھنا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ کی بکنگ سے قبل متعلقہ کمپنی کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے ضرور کریں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو جیت کے لیےبڑا ہدف دے دیا
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عمرہ فیس کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے آفیشل اکاؤنٹ میں کی جائے، اور زائرین لازماً کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی حاصل کریں۔





