دفاعی و معاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنی تقدیر خود لکھنے کے قابل بنا دیا، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی اور معاشی کامیابیوں نے اسے اپنی تقدیر خود لکھنے کے قابل بنا دیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب پر حملہ کیا گیا تو پاکستان اسے اپنے خلاف حملہ تصور کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دے گا جیسا کہ پہلے بھی دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔

فیصل آباد بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو مختصر مدت کے لیے موقع ملا تھا لیکن اس دوران معیشت کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے پاکستان کی اہم تاریخی کامیابیوں کا حوالہ دیا جن میں 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو ایک مضبوط اسلامی طاقت بنانا اور حالیہ برسوں میں ہندوستان کو موثر جواب دینا شامل ہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک نیا سنگ میل ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس وقت ممکن ہوئیں جب پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے مل کر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کی سلامتی کے لیے نیٹو طرز کا اتحاد قائم ہونا چاہیے، خواجہ آصف

سینیٹر رانا ثںااللہ انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ معاشی حیثیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شفاف کاروباری طریقے اپنائیں۔

Scroll to Top