رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب پیش آئے گا تاہم یہ پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔
اگرچہ پاکستان میں یہ فلکیاتی منظر نظارہ نہیں کیا جا سکے گا لیکن دنیا کے مختلف حصوں جیسے پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے بعض علاقوں میں سورج گرہن کا خوبصورت نظارہ ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند گرہن کے حسین مناظر کے ساتھ طیارے کی پرواز کی ویڈیو وائرل
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن ایک نادر اور دلچسپ قدرتی واقعہ ہے جو آسمان میں سورج کی چاند کے ذریعے جزوی یا مکمل طور پر چھپ جانے کا منظر ہوتا ہے جسے دنیا بھر کے شائقین فلکیات بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔





