ایشیا کپ سپر فور مرحلہ! پاکستان سے میچ کیلئے اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ! پاکستان سے میچ کیلئے اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، جہاں شائقین کو نہ صرف سخت مقابلے کی توقع ہے بلکہ ٹیموں میں بڑی تبدیلیاں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم میچ سے قبل بھارت نے اپنے تجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو پلئینگ الیون میں واپس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو عمان کے خلاف گزشتہ میچ میں آرام دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بمرا اور چکرورتی کی واپسی کے بعد ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے اب تک کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی ٹیم نے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بھارت کے خلاف گروپ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کے اہم مقابلے کے لیے پاکستانی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ کے اس بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں اپنی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی، جہاں فینز کو سنسنی خیز میچ کی امید ہے۔

Scroll to Top