مرغیوں سے شروع ہونے والا سفر خود آج مرغے بن کر انجام کو پہنچا، ڈاکٹر عباداللہ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان نے پاکستان تحریکِ انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں کی تقسیم سے شروع ہونے والا ان کا سیاسی سفر آج خود مرغے بن کر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے پی ٹی آئی کے حالیہ سیاسی رویوں اور سرگرمیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مشن نور کو تقویت دینا نہ صرف ناقابلِ فہم ہے بلکہ یہ عوامی مسائل سے ان کی مکمل بے حسی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

ڈاکٹر عباداللہ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی مختلف بہانوں سے عوام کو مسلسل دھوکہ دے رہی ہے اور  پارٹی کی سیاست نہ تو ماضی میں کامیاب تھی اور نہ ہی حال میں کسی واضح سمت کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ”مشن نور“ بری طرح ناکام، شہریوں نے اذان نہ دی، قیادت بھی لاتعلق رہی

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کی بچگانہ حرکتوں اور سنجیدگی سے عاری سیاست نے خود ان کی تحریک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی مشکل نظر آتی ہے۔

Scroll to Top