ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کےخواہشمند افراد کےلیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد کے شہریوں کےلیے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق ایک اہم سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ای-لرنرز پرمٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے ہی لرنرز پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو آسان اور تیز تر خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ آن لائن سسٹم کا اجرا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے اور لمبی قطاروں سے نجات ملے گی۔

اس سے قبل انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ میں 7 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل لائسنس حاصل کر لیں، تاکہ بعد میں کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں پبلک سروس ڈلیوری کو مؤثر بنانے اور ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Scroll to Top