دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، جب کہ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ “کرک انفو” کے مطابق، سوریا کمار یادو کو 14 ستمبر کو پاک-بھارت میچ کے بعد سیاسی نوعیت کے بیانات دینے پر سزا دی گئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن کی زیرِ صدارت سماعت کے بعد فیصلہ سنایا گیا، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
دوسری جانب، پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 21 ستمبر کے میچ کے دوران شائقین کی طرف مخصوص اشارے کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر “0-6” کا اشارہ کرتے ہوئے طیارہ گرانے کا انداز اپنایاجس پر بی سی سی آئی نے شکایت درج کروائی تھی۔
اسی میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’گن شاٹ‘ سیلیبریشن کیا، تاہم انہیں صرف وارننگ دی گئی اور جرمانہ نہیں کیا گیا۔





