ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سپر اوور کے دوران سری لنکا کو شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے سپر اوور میں بھارت کو 3 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارتی ٹیم نے پہلی ہی گیند پر آسانی سے حاصل کر لیا۔
اس سے قبل، بھارت اور سری لنکا کے درمیان معمولی فرق سے میچ برابر ہوگیا تھا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، جس کے باعث میچ برابر رہا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ برابر، فیصلہ سپر اوور میں ہوگا
سری لنکا کی بیٹنگ میں پتھم نسانکا نے شاندار فارم دکھاتے ہوئے 107 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔





