ایشیا کپ! بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی

ایشیا کپ! بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا معرکہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ میں وہی ٹیم میدان میں اترے گی جو بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔ ٹیم مینجمنٹ نے کوئی بڑی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’صائم ایوب اتنے باصلاحیت کھلاڑی ہیں کہ آئندہ 10 سال تک پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ ہم ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اور ایسے پلیئرز کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔‘‘

اگرچہ صائم ایوب ایشیا کپ میں اب تک چھ میچز میں چار بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، تاہم ان کی فیلڈنگ اور پارٹ ٹائم بولنگ کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ کپتان سلمان کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ صائم فائنل میں بڑی اننگز کھیل کر تنقید کا جواب دیں گے۔

پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون
صاحبزادہ فرحان
فخر زمان
صائم ایوب
سلمان علی آغا (کپتان)
حسین طلعت
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد نواز
فہیم اشرف
ابرار احمد
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں ابتدائی ناکامیوں کے بعد شاندار کم بیک کیا ہے اور اب فائنل میں پہنچ کر ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ’’ہم صرف کھیلنے نہیں، جیتنے آئے ہیں۔ بھارت ایک مضبوط حریف ہے، مگر ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔‘‘

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جس نے شائقین میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Scroll to Top