ایف آئی اے کی طورخم بارڈر پر کارروائی، غیر قانونی افغان مسافر ڈی پورٹ

طورخم: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی افغان مسافروں کو طورخم بارڈر سے افغانستان واپس بھیج دیا۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 3 افغان شہری اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوئے، ایک شخص کے پاس جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی جبکہ پانچویں مسافر کے پاس کوئی سفری دستاویز موجود نہیں تھی۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی آمد روکنے اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی داخلے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

Scroll to Top