لوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق،محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک

ضلع لوئر دیرکی تحصیل آدینزئی کےیونین کونسل اسبنڑ اور یونین کونسل خانیور کےعلاقوں بریمکی، شادم اور شوڑشنگ میں پراسرار بخار سے مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں متاثرہ افراد کو پشاور، سوات اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں فوت ہونے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور 2 جوان شامل ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق پراسرار بخار کے دوران سانس لینے میں دشواری اور خون کے سفید خلیوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہر سال آتی ہے تاہم حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات نہیں کیے جاتےجس کے باعث عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

Scroll to Top