باجوڑ :خوارجین تنظیم فتنہ الخوارج کی جانب سے ضلع باجوڑ میں گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں کھودی گئی تھیں، جنہیں اسلحے ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہ انکشاف سیکیورٹی ذرائع نے کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ خفیہ سرنگوں کی تفتیش حالیہ آپریشنز کے دوران کی گئی جس میں اسلحے کے اہم ذخائر برآمد کیے گئے اور انہیں عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض شرپسند عناصر اس تمام حقائق کے باوجود سیکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
فتنہ الخوارج نے شہری گھروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ایک انتہائی بزدلانہ عمل ہے، اور ایسے اقدامات کو قوم و ریاست دونوں کے خلاف خطرے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار سال گزر گئے
پولیس اور فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ سرنگوں کی مکمل تباہی اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔





