پی ٹی آئی نے کارکنان کو ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی

پاکستان تحریکِ انصاف پشاور نے پارٹی کارکنان، تنظیمی عہدیداران اور منتخب نمائندوں کو ممکنہ پرامن احتجاج کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ضلعی تنظیم کی جانب سے جاری ہنگامی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام منتخب اراکینِ قومی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، ضلعی و تنظیمی عہدیداران، تمام وِنگز، بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں مکمل طور پر موجود اور متحرک رہیں۔

ہدایت نامے کے مطابق پارٹی قیادت کسی بھی وقت خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ اور آئینی حق کے حصول کے لیے پرامن ہنگامی احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔

کارکنان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ قیادت کے واضح احکامات کے بغیر کسی صورت میں سڑکوں پر نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے اعلامیے کو گمراہ کن قرار دے دیا

پی ٹی آئی پشاور کے مطابق موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں ضلعی تنظیم پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جسے بانی چیئرمین پی ٹی آئی وژن اور ہدایات کے مطابق نظم و ضبط کے ساتھ ادا کرنا ہوگا۔

Scroll to Top