چیئرمین پی سی بی کا پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا، جس میں کھلاڑیوں کی حالیہ شاندار کارکردگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے اپنی محنت، عزم اور شاندار ٹیم ورک کے ذریعے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جس جذبے اور لگن سے میدان میں کارکردگی دکھائی، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اسی جوش و ولولے سے کھیلتی رہی تو انشاءاللہ کامیابیاں قدم چومتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقل مزاجی، اتحاد اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اور ہماری ٹیم مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

محسن نقوی نے کرکٹ کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل صرف مقابلے کا نام نہیں بلکہ دوستی، بھائی چارے اور باہمی احترام کا پیغام بھی ہے۔ امید ہے ہماری ٹیم کرکٹ کی عظیم روایات کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دیر لوئر: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی، 13 ہزار کی پروفائلنگ مکمل

عشائیے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی حکام نے شرکت کی، جبکہ محسن نقوی کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی الفاظ اور دعا بھی پیش کی گئی۔

Scroll to Top