غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت میں اُن افراد اور گروپوں کو نشانہ بنانے کی خصوصی تلقین کی گئی ہے جو غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گھروں، کاروباری مقامات یا مالی معاونت فراہم کر کے اُن کی مدد کر رہے ہیں۔

ہدایات کی اہم شقیں درج ذیل ہیں
غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے یا ان کی مدد کرنے والے افراد و کاروباری اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی۔

افغان باشندوں سے کاروبار یا مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ کریک ڈاؤن۔محکمہ اوقاف کی تحویل میں موجود جائیدادوں میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا اور ضرورت پڑنے پر کارروائی ہوگی۔

Scroll to Top