بنوں میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، جانی نقصان ہوا

بنوں میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، جانی نقصان ہوا

بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ خواجہ سرا کو چھیڑنے کے معاملے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے، ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے لگے۔

پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top