اعجاز آفریدی
پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے محکمہ ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف اور موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری شاہد زمان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسلام آباد میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ 25 جولائی 2025 کو حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر شاہد زمان جو فی الوقت خیبر پختونخوا میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھےکو نئی پوسٹنگ کے لیے فارغ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں گریڈ 20 کے تین اور گریڈ 19کے ایک افسر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے ایڈیشنل آئی جی شاکر عباس کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ کیپٹن (ریٹائرڈ) جواد قمر کو نیا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے جو اس سے پہلے مردان میں ریجنل پولیس آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس طرح اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) سی پیک سے محمد سلیمان کو خیبر پختونخوا میں اسپیشل برانچ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) کے طور پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی رب نواز خان کو مردان میں ریجنل پولیس آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔





