اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے ناموں کی دو مختلف فہرستیں سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے علی ظفر کی جاری کردہ لسٹ پر اپنی لسٹ جاری کی، جس میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر اور تیمور سلیم جھگڑا کے نام شامل ہیں۔
ادھر علی ظفر کی لسٹ میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زر عالم خان کے نام شامل ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں عدالتی حکم نامے کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اور ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامے کی کاپی ملنے پر جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔





